ای اوبی آئی کرپشن کیس میں ملوث اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

 ای اوبی آئی کرپشن کیس میں ملوث اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا ...
 ای اوبی آئی کرپشن کیس میں ملوث اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے ای اوبی آئی کرپشن کیس میں ملوث اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان کو جیل بھیجتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔اے کے ڈی کمپنی کے سی ای او اور دو ڈائریکٹرز کو شیئرز میں گھپلوں کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان میں اے کے ڈی کے سی ای اوفرید عالم اور2ڈائریکٹرزطارق اورمحمداقبال شامل ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسرکو تحقیقات مکمل کرکے14دن میں چالان پیش کرنیکاحکم دیا۔عدالت نے تفتیشی افسرسے سوال کیا کہ دیگر19ملزمان کیوں گرفتارنہیں کیے گئے، جس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ دیگرملزمان لاہوراورفیصل آباد میں ہیں،گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔ملزمان کے وکیل شہاب سرکی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت آج ہی دائرکی جائیگی۔

مزید :

کراچی -