نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق

نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق
نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق

  

بہاول نگر( آن لائن )تھانہ ڈونگہ بونگہ کے علاقہ بستی روم والی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق، ملزمان فرارہو گئے تفصیلات کے مطابق بہاول نگر تھانہ ڈونگہ بونگہ کے گاؤں روم والی میں 6نامعلوم مسلح ملزمان نے غلام نبی بلوچ کے گھردھاوا بولا اور فائرنگ شروع کر دی ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر38سالہ اصغر بلوچ اور اس کی بہن 18سالہ نجمہ بی بی شدید زخمی ہوکر موقع پر دم توڑ گئے حملہ آور ملزمان گھر کی تلاشی بھی لیتے رہے اور جاتے ہوئے گھر میں موجود لائسنسی اسلحہ بھی اٹھاکر لے گئے اطلاع ملنے پر تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر قتل کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید :

بہاول نگر -