بغیر ٹیکس پٹرول قیمت 51.94، ڈیزل 41.54روپے لیٹر

بغیر ٹیکس پٹرول قیمت 51.94، ڈیزل 41.54روپے لیٹر
بغیر ٹیکس پٹرول قیمت 51.94، ڈیزل 41.54روپے لیٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک میں 65 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور ان کو ووٹ کا حق دینے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، پارلیمانی اصلاحات کمیٹی اس کا جائزہ لے رہی ہے۔ سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی قیام پذیر ہیں، اس وقت ملک میں ڈیزل کی یومیہ کھپت 19 ہزار 900 میٹرک ٹن اور پٹرول کی 15ہزار 85 میٹرک ٹن ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ ٹیکس کے بغیر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 51 روپے 94پیسے ، جبکہ ڈیزل کی 41 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس کی تنصیب کے لئے صوبہ بلوچستان میں 22 عدد ٹاﺅنز کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال سے اپنے وسائل سے آواران اور بیلا میں تنصیب کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پی ایس او نے قطر کے ساتھ این ایل جی فروخت اور خرید کے معاہدے کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ای سی سی سے منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد ہو گا۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میں 7 شاہراہیں زیرتعمیر ہیں۔ وزارت مواصلات کی جانب سے شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ 376 کلو میٹر ایم 8 کا کام 83.6 فیصد، این 85 کا 51 فیصد، این 25 کا 88 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ این 50 پر کام کا آغاز فروری میں متوقع ہے۔ چکدرہ، مینگورہ، فتح پور شاہراہ پر کام سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تعاون سے رواں سال شروع کردیا جائے گا۔ ایوان کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 2015ءمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 514 کیسز موصول ہوئے ، ان میں تیزاب سے جلانا، گھریلو تشدد، آبرو ریزی، بچوں اور خواتین کے خلاف تشدد کے کیسز شامل ہیں۔ سوات موٹروے کی تعمیر سے متعلق این ایچ اے کے زیر غور کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزید :

اسلام آباد -