رینجرز کا اسلام آباد میں مقامی صحافی کے گھر چھاپہ، تلاشی، اقدام ہراساں کرنے کی کوشش ہے: صحافی سلمان مسعود

رینجرز کا اسلام آباد میں مقامی صحافی کے گھر چھاپہ، تلاشی، اقدام ہراساں کرنے ...
رینجرز کا اسلام آباد میں مقامی صحافی کے گھر چھاپہ، تلاشی، اقدام ہراساں کرنے کی کوشش ہے: صحافی سلمان مسعود

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے ڈی ایچ اے میں واقع مقامی صحافی نیویارک ٹائمز کے کوریسپانڈنٹ سلمان مسعود کے گھر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔ صحافی سلمان مسعود کا کہنا ہے کہ رینجرز کی طرف سے ایسا اقدام ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رینجرز اہلکار بغیر سرچ وارنٹ صبح ساڑھے سات بجے گھر میں داخل ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ وہ مشتبہ دہشت گرد کی تلاش کیلئے یہاں آئے ہیں۔ سلمان مسعود کا کہنا تھا کہ جب اس نے مقامی پولیس کو چھاپے کی اطلاع دی تو ان کے علم میں نہیں تھا تاہم پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد رینجرز نے گھر کی تلاشی لی اور اس دوران سٹڈی روم کی تلاشی بھی لی گئی۔ سلمان مسعود نے کہا کہ رینجرز کی جانب سے ایسا اقدام ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -