ٍسمارٹ فون چلانا ہے تو میرے شاگرد بنو: شیخ رشید نے بلاتاخیر انوشہ رحمان کی آفر قبول کرلی

ٍسمارٹ فون چلانا ہے تو میرے شاگرد بنو: شیخ رشید نے بلاتاخیر انوشہ رحمان کی ...
ٍسمارٹ فون چلانا ہے تو میرے شاگرد بنو: شیخ رشید نے بلاتاخیر انوشہ رحمان کی آفر قبول کرلی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سمارٹ موبائل فونز سے ناآشنائی پر شکوہ کرتے ہوئے انہیں سمارٹ فون چلانے کیلئے شاگرد بنانے کی آفر کر دی جسے شیخ رشید نے بلا تاخیر قبول کرتے ہوئے انوشہ رحمن کو اپنا ٹیچر بنا لیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ایک پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس اور اختتام کے دوران انوشہ رحمن نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ شیخ صاحب کو انڈورائڈ موبائل فون استعمال کرنا نہیں آتا جس پر شیخ رشید نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا تو وزیر مملکت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو سمارٹ موبائل فونز سے آشنائی اور اسے استعمال کرنے کے طریقہ کا رکے حوالے سے تربیت دینے کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ اس کی کوئی فیس نہیں لیں گی جس پر شیخ رشید ہنس پڑے۔

مزید :

اسلام آباد -