’’عدالت کا انوکھا حکم‘‘ لڑکی کو چھیڑنے پر لڑکوں کوچھ ماہ تک سڑکیں صاف کرنے کی سزا

’’عدالت کا انوکھا حکم‘‘ لڑکی کو چھیڑنے پر لڑکوں کوچھ ماہ تک سڑکیں صاف کرنے ...
’’عدالت کا انوکھا حکم‘‘ لڑکی کو چھیڑنے پر لڑکوں کوچھ ماہ تک سڑکیں صاف کرنے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن)بھارت کی ایک عدالت نے لڑکی کو چھیڑنے پر4لڑکوں کو انوکھی سز سنا دی ،لڑکوں کو 6ماہ تک ہر اتوار کو سڑکوں کی صفائی کرنا ہوگی۔ بھارتی شہر ممبئی کے ہائیکورٹ کے سامنے جب یہ کیس آیا کہ چار لڑکوں نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی ہے اور لڑکی کو بچانے کیلئے ایک شخص کو انہوں نے قتل کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ ہر اتوار کو چاروں لڑکے ہاتھ میں جھاڑو تھامے مہاراشٹر کے شہر تھانے کی سڑکیں صاف کر یں گے۔ عدالت کے حکم کے مطابق یہ چاروں نوجوان چھ ماہ تک ہر اتوار کو سڑکیں صاف کریں گے۔عدالت کی اس سزاء کو شہریوں نے سراہا ہے ، لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر عدالتیں ایسے فیصلہ سنائیں گی تو پھر بھارت میں کوئی بھی کسی کی بیٹی کو چھیڑنے کی ہمت نہیں کرے گا ۔