سعودی عرب اور ایران کشیدگی دور کرنے کیلئے تحمل و برداشت سے کام لیں: چین کا مشورہ

سعودی عرب اور ایران کشیدگی دور کرنے کیلئے تحمل و برداشت سے کام لیں: چین کا ...
سعودی عرب اور ایران کشیدگی دور کرنے کیلئے تحمل و برداشت سے کام لیں: چین کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (اے پی پی) چین نے سعودی عرب اور ایران کو حالیہ کشیدگی کو دور کرنے کیلئے برداشت اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ اس بات کا اظہار پیر کو چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کیا گیا ہے جس میں چینی نائب وزیر خارجہ ڑانگ ینگ کے دورہ سعودی عرب اور ایران کے حوالے سے آگاہی دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق چین نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنے نائب وزیر خارجہ کو گزشتہ ہفتے دورہ ریاض اور تہران بھیجا اور ان ممالک کی قیادت کو چین کی حکومت کا پیغام پہنچایا جس میں دونوں فریقین سے تحمل و برداشت سے کام لینے اور معاملات کو بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ چین نے ایرانی حکومت سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کی خاطر بحران کے حل کیلئے ملکر کام کرے گی۔