پہلا ون ڈے: روہت شرما کی ریکارڈ ساز 171 رنز کی اننگز، بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے: روہت شرما کی ریکارڈ ساز 171 رنز کی اننگز، بھارت کا آسٹریلیا کو جیت ...
پہلا ون ڈے: روہت شرما کی ریکارڈ ساز 171 رنز کی اننگز، بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف

  

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے 171 رنز کی جاندار اننگز کھیلتے ہوئے آسٹریلوی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور سر ویوین رچرڈ کا آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

پرتھ کے ویسٹرین آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور بھارتی بلے بازوں نے آسٹریلوی باﺅلنگ لائن پر لاٹھی چارج کر دیا۔ بھارت کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز روہت شرما نے 7 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں شیکھر دھون 9، ویرات کوہلی 91، کپتان دھونی 18 اور روندرا جدیجا 10 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 2 اور وش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -