چین آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے مزید 50 لاکھ ڈالر دے گا

چین آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے مزید 50 لاکھ ڈالر دے گا
چین آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے مزید 50 لاکھ ڈالر دے گا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین فاٹا کے آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے مزید 50 ڈالر ز کی امداد رواں سال مارچ میں پاکستان کو فراہم کر دیگا، اس سلسلے میں چین کے حکام نے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ اخبار روزنامہ ایکسپریس کے مطابق چین نے فاٹا کے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور وہاں کے آئی ڈی پیز کو دوبارہ اپنے علاقوں میں بسانے کیلئے گرانٹ کے طورپر ایک کروڑ ڈالر ز نقد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس سلسلے میں دونوں حکومتوں کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا، معاہدے کے تحت چین نے ڈالر ز فراہم کردیئے تھے اور سٹیٹ بنک نے وفاقی حکومت کے اکاﺅنٹ نمبر 1 (نان فوڈ) میں رقم وصول کر لی تھی چین کی حکومت باقی کے 50 لاکھ ڈالرز رواں سال مارچ میں جاری کر دے گی ، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے اعلی حکام کا رابطہ بھی ہوا جس میں چین نے باقی رقم مارچ میں دینے کا اعادہ کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق مذکورہ ایک کروڑ ڈالر کی گرانٹ پاک چین اکنامک کو ریڈور میں استعمال نہیں ہوگی ، یہ رقم صرف دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے استعمال کی جائے گی۔

مزید :

اسلام آباد -