خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعظم کو اپنے دعوے کیخلاف شاہانہ پروٹوکول دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعظم کو اپنے دعوے کیخلاف شاہانہ پروٹوکول دیا
خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعظم کو اپنے دعوے کیخلاف شاہانہ پروٹوکول دیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے پشاور کے مختصر دورے پر خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے ہی دعوے کیخلاف وزیراعظم کو شاہانہ پروٹوکول دیا، نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بلاول کے پروٹوکول میں ننھی بسمہ کی موت سے سب نے پروٹوکول کو برا جانا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سب سے پہلے پروٹول نہ لینے اور کے پی کے میں کسی کو بھی پروٹوکول نہ دینے کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم نواز شریف بلور خاندان سے تعزیت کرنے کیلئے پشاور گئے تو کے پی کے حکومت اپنا ہی حکم نامہ بھو ل گئی اور لگتا ہی نہیں تھا کہ وزیر اعظم ایک ایسے صوبے میں تھے جہاں عمران خان کی حکومت ہے ، ان کے قافلے میں بیسیوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل شامل تھے اور ملحقہ سڑکیں بند کردی گئیں۔

مزید :

پشاور -