بھارت :70 سالہ بزرگ اور بیمار سا س پر بدترین تشدد،پولیس نے بہو کو گرفتار کرلیا

بھارت :70 سالہ بزرگ اور بیمار سا س پر بدترین تشدد،پولیس نے بہو کو گرفتار کرلیا
بھارت :70 سالہ بزرگ اور بیمار سا س پر بدترین تشدد،پولیس نے بہو کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اتر پردیش(آن لائن)بھارت کی ریاست اترپردیش میں خاتون کو اپنی ساس پر تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 70سالہ بزرگ اور بیمار خاتون راج رانی جین کو بری طرح پیٹنے والی کی اپنی بہو سنگیتا جین ہیں،بجنور کی رہنے والی سنگیتا جین کے خلاف اس کے اپنے ہی شوہر نے ایف آئی آر درج کرائی،پولیس نے سنگیتا کو حراست میں لے لیا ہے،سنگیتا کے شوہر کو شک تھا کہ اسکی غیر موجودگی میں اس کی بیوی اس کی بیمار ماں پر تشدد کرتی ہے۔بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لئے اس نے کمرے میں خفیہ کیمرا لگایا ،کیمرے نے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی کر دیا، دل دہلانے والے مناظر ایسے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر انسانیت بھی کانپ اٹھے۔