سلمان خان کا اپنی محبوبہ کیلئے انتہائی مہنگا تحفہ

سلمان خان کا اپنی محبوبہ کیلئے انتہائی مہنگا تحفہ
سلمان خان کا اپنی محبوبہ کیلئے انتہائی مہنگا تحفہ

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں بری ہونے کے بعد ایک بار پھر ”پیار کے مقدمے“ میں پھنستے نظر آ رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ رومانیہ کی دوشیزہ للیا وینتور کے ساتھ ان کا معاشقہ آہستہ آہستہ لیکن صحیح سمت میں بڑھ رہا ہے اور اب سلمان خان نے انہیں انتہائی مہنگا تحفہ بھی دیدیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق للیا وینتور سلمان خان کی بریت کے بعد سے ہر جگہ ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب ہو یا پھر ٹی شو کا سیٹ ہر جگہ للیا وینتور سلمان کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی انہوں نے یہ دیکھا کہ اس رات سلمان خان کی نظریں صرف صرف اور للیا وینتور پر ہی جمی تھیں اور وہ اس بات کا خاص خیال رکھ رہے تھے کہ انہیں کسی چیز کی کمی کا سامنا نہ ہوا اور ہر طرح سے ان کی خدمت گزاری ہو سکے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے للیا وینتور کو ایک خوبصورت گرے رنگ کی لکژی جیپ تحفے میں دی ہے اور اس کے ساتھ ہی ادارے نے سلمان خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ ”امید کرتے ہیں کہ اب کی بار ”بھائی“ سیٹل ہو جائیں“۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے قیمتی تحفوں کی برسات کے باوجود للیا وینتور اپنے اور سلمان کے درمیان تعلق سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کی یہ ”پیار کی کہانی“ کب تک چلتی ہے۔

مزید :

تفریح -