امریکی بحری جہاز کے 35 رکنی عملہ کو غیر قانونی طور پر بھارتی بحری حدود میں داخل ہونے پر 5، 5 سال قید کی سزا

امریکی بحری جہاز کے 35 رکنی عملہ کو غیر قانونی طور پر بھارتی بحری حدود میں ...
امریکی بحری جہاز کے 35 رکنی عملہ کو غیر قانونی طور پر بھارتی بحری حدود میں داخل ہونے پر 5، 5 سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائے(این این آئی)بھارتی ریاست تامل ناڈو کی عدالت نے امریکی بحری جہاز کے 35 رکنی عملہ کو غیر قانونی طور پر بھارتی بحری حدود میں داخل ہونے پر 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والوں میں برطانوی ،یوکرین ، اسٹیویٹا اور بھارت کے شہری بھی شامل ہیں ۔تمام افراد 30 دن کے اندر مدارس ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف کر سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ساحلی محافظوں نے امریکی بحری جہاز کے عملہ کو مبینہ طور پر اکتوبر 2013ء میں ٹوٹی کورین نامی ساحلی علاقے کے قریب بھارتی سمندری حدود سے حراست میں لیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ لوگ نہ صرف غیر قانونی طور پر بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوئے بلکہ ان کے باعث غیر قانونی ہتھیار بھی تھے۔ عملہ کے ارکان میں برطانیہ کے 6، یوکرین کے 3، اسٹیویٹا کے 14 اور بھارت کے 12 شہری شامل ہیں ۔