ڈی ایچ اے فراڈ کیس: آرمی چیف نے کارروائی کیلئے گرین سگنل دے دیا

ڈی ایچ اے فراڈ کیس: آرمی چیف نے کارروائی کیلئے گرین سگنل دے دیا
ڈی ایچ اے فراڈ کیس: آرمی چیف نے کارروائی کیلئے گرین سگنل دے دیا

  

اسلام آباد(این این آئی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں ملوث سابق فوجی افسران اور سویلینز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو نے 6 ماہ قبل سامنے آنے والے 62 ارب کے ڈی ایچ اے فراڈ کیس کے سلسلے میں کارروائی شروع کردی ہے۔

نیب کے اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو گزشتہ سال جولائی میں پیغام بھجوایا کہ ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں کسی کے ساتھ رعایت نہ کی جائے اور جو کوئی بھی اس میں ملوث پایا جائے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

مزید :

اسلام آباد -