اپوزیشن کا گرینڈ الائنس پیرپگارا ہی کے خلاف سازش ہے، ثبوتوں کیساتھ بے نقاب کروں گا: سپیکر سندھ اسمبلی

اپوزیشن کا گرینڈ الائنس پیرپگارا ہی کے خلاف سازش ہے، ثبوتوں کیساتھ بے نقاب ...
اپوزیشن کا گرینڈ الائنس پیرپگارا ہی کے خلاف سازش ہے، ثبوتوں کیساتھ بے نقاب کروں گا: سپیکر سندھ اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس پیر پگارا ہی کے خلاف سازش ہے، ثبوتوں کے ساتھ پیرپگارا کے سامنے اس الائنس کو بے نقاب کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی نے کہا کہ مفاد پرست لوگ پیرپگارا اور فنکشنل لیگ کو استعمال کریں گے اور اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بھی پیرپگارا ہی کے خلاف سازش ہے۔ جب بھی پیر پگارا سے ملاقات کا موقع ملا انہیں الائنس کی حقیقت بتاﺅں گا اور ثبوتوں کے ساتھ الائنس کو پیرپگارا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔ سندھ اسمبلی میں بیوٹی پارلر اور دیگر سہولیات کی تعمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مردوں کیلئے جو سیلون تعمیر کیا جا رہا ہے وہ شرجیل میمن کی فرمائش پر بنایا جا رہا ہے۔