نیب پنجاب کا ڈبل شاہ متاثرین کو کلیم کی ادائیگی کیلئے رقوم کا آغاز
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نیب پنجاب نے ڈبل شاہ متاثرین کو کلیم کی ادائیگی کیلئے رقوم کا آغاز کر دیا، ڈبل شاہ متاثرین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔ نیب نے 13 اپریل 2007 ءکو پاکستان کے مشہور مالیاتی سکینڈل میں ملوث سید سبطین الحسن المعروف ڈبل شاہ کو گرفتار کر کے تمام نقدرقوم ، اثاثہ جات اور بینک اکاﺅنٹ منجمد کر کے قبضہ میں لے لیے تھے۔ ڈبل شاہ متاثرین نے تقریباً5 ارب 70 کروڑ روپے کے کلیم نیب میں جمع کروائے تھے۔ دو ماہ قبل ڈبل شاہ کی پراسرار موت کے بعد بالآخرنیب نے 5 لاکھ تک کے متاثرین کو 14 فیصد کلیم کی ادائیگی کے چیک دینے شروع کر دیئے۔ ڈبل شاہ متاثرین نے ادائیگی کے طریقہ کار کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔