پسند کی شادی پرنوجوان کی ناک کاٹ دی گئی

پسند کی شادی پرنوجوان کی ناک کاٹ دی گئی
پسند کی شادی پرنوجوان کی ناک کاٹ دی گئی

  

رحیم یارخان(آئی این پی )رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی لڑکی کے بھائی نے ساتھیوں کی مدد سے ناک کاٹ دی، پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ظاہرپیرکے قریب موضع لاڑاں میں پیش آیا۔ غیرت کے نام پر محمداجمل نامی شخص نے اپنے 5 ساتھیوں کی مدد سے پسند کی شادی کرنے والے 30 سالہ نوجوان رجب علی پرتشدد کیا اوراس کی ناک کاٹ کرفرار ہوگئے۔نوجوان کوتشویشناک حالت میں خان پور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

رحیم یارخان -