کرپشن دوسرے صوبوں میں بھی ہورہی ہے،تیر صرف سندھ پر چلائے جارہے ہیں: خورشید شاہ

کرپشن دوسرے صوبوں میں بھی ہورہی ہے،تیر صرف سندھ پر چلائے جارہے ہیں: خورشید ...
کرپشن دوسرے صوبوں میں بھی ہورہی ہے،تیر صرف سندھ پر چلائے جارہے ہیں: خورشید شاہ

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن صرف سندھ میں نہیں دوسرے صوبوں میں بھی ہورہی ہے،کرپشن کے خلاف تیر صرف سندھ پر چلائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسورہے،اس کے خاتمے کیلئے سب کومل کر کام کرناہوگا، ہم نے اپنی حکومت میں وفاق کومضبوط کیا،موجودہ حکومت اسے کمزور کر رہی ہے، بے اعتمادی بڑھ رہی تھی،ہم نے حکومت کاساتھ دیکراعتماد کی فضاقائم کی تھی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے پر60 1ارب روپے ضائع کیے جارہے ہیں، حکومت پہلے اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ مکمل کرناچاہتی ہے، صرف سڑک بنانے سے فائدہ نہیں ہوگا، دوسری سہولتیں بھی دی جائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -