بلاول بھٹونے پی پی پنجاب کے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں

بلاول بھٹونے پی پی پنجاب کے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں
بلاول بھٹونے پی پی پنجاب کے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین کی برہمی پر پنجاب کے پارٹی رہنماؤں نے شرمندگی سے سر جھکا لیے۔

اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین کو شکایت لگانے کی کوشش کی اور کہا کہ پی پی پنجاب میں مکمل طور پر ناکام ہورہی ہے ۔ شکایت کے جواب میں بلاول نے فردوس عاشق اعوان کو جھاڑ پلادی اور کہا کہ آپ نے سیالکوٹ میں کیا کام کیا؟ ۔ غریب آج بھی پی پی کی طرف دیکھتے ہیں لیکن آپ لوگوں کے پاس غریبوں کیلئے وقت نہیں ہے، آپ لوگ کچھ کرتے تو بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو شکست نہ ہوتی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -