پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز میں 1-0 کی برتری

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز میں 1-0 کی برتری
پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز میں 1-0 کی برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سٹیو سمتھ نے 149 اور جارج بیلی نے 112 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔ روہت شرما نے آسٹریلوی باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا۔ انہوں نے ناقابل شکست 171 رنز بنا کر لیجنڈ بلے باز سر ویون رچرڈز کا آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ بھی توڑا۔ دیگر بلے بازوں میں شیکھر دھون 9، ویرات کوہلی 91، کپتان دھونی 18 اور روندرا جدیجا 10 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 2 اور وش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کے 309 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 9 کے مجموعی سکور پر ہی ایرون فنچ پویلین لوٹ گئے۔ مجموعی سکور میں 12 رنز کے اضافے کے بعد ہی ڈیوڈ وارنر بھی پویلین لوٹ گئے۔ ابتدائی نقصان کے بعد سٹیو سمتھ اور جارج بیلی نے تیسری وکٹ کی شراکت داری میں 242 رنز بنا کر فتح کی راہ ہموار کر دی۔ سٹیو سمتھ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 149 رنز بنائے اور صرف ایک سکور کی کمی سے 150 رنز مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ جارج بیلی 112 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے برندر سران نے 3 جبکہ روی چندرن ایشوین نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -