عمران خان کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ آرائی، چیئرمین پی ٹی آئی ، وزیر اعلیٰ کو ساتھ لے کر خاتون کا مسئلہ سننے پہنچ گئے

عمران خان کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ آرائی، چیئرمین پی ٹی آئی ، وزیر اعلیٰ کو ...
عمران خان کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ آرائی، چیئرمین پی ٹی آئی ، وزیر اعلیٰ کو ساتھ لے کر خاتون کا مسئلہ سننے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرس کے بعد ایبٹ آباد کی خاتون اپنے بیٹے کے اغوا کی دہائی دینے پہنچ گئی ، عمران خان خاتون کے پاس گئے اور وزیرا علیٰ کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی خاتون نے عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد ہنگامہ برپا کردیا اور اپنے بیٹے کی بازیابی کروانے کی دہائی دینے لگی۔ خاتون کو دیکھ کر عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک چل کر خاتون کے پاس گئے اور اس کی بات سنی ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ 8 دن سے میرا بیٹا ایبٹ آباد سے اغوا ہے لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی جبکہ صوبائی حکومت بھی معاملے کا نوٹس نہیں لے رہی ۔عمران خان نے خاتون سے کہا کہ دھیمے لہجے میں بات کریں جس پر خاتون کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کا معاملہ ہے لہجہ دھیما نہیں رکھ سکتی ۔
خاتون کا مسئلہ سننے کے بعد عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو خاتون کے بیٹے کو فوری طور پر بازیاب کرانے کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -