استنبول میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں :ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان استنبول میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ۔واضح رہے کہ استنبول کے سیاحتی مقام سلطان احمد سکوائر کے قریب دھماکے سے 15افراد جاں بحق ہو ئے ہیں ۔