استنبول دھماکے میں شامی بمبار ملوث ہے ،دہشت گردوں کا پہلا نشانہ ترکی ہے :طیب رجب اردوان

استنبول دھماکے میں شامی بمبار ملوث ہے ،دہشت گردوں کا پہلا نشانہ ترکی ہے :طیب ...
استنبول دھماکے میں شامی بمبار ملوث ہے ،دہشت گردوں کا پہلا نشانہ ترکی ہے :طیب رجب اردوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر طیب رجب اردوان نے استنبول دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں ممکنہ طور پر شامی خود کش بمبار ملوث ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ خطے میں تمام دہشت گرد گرو ہوں کا پہلا نشانہ ترکی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ استنبول دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوئے جن میں غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں ۔ترک صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کا پہلا نشانہ ترکی ہے اور ترکی ان تمام دہشت گردوں سے بلا امتیاز لڑ رہا ہے۔