نئے بھارتی ہائی کمشنر لاہور پہنچ گئے ،امن کا پیغام لایا ہوں :گوتم بمباوالے

نئے بھارتی ہائی کمشنر لاہور پہنچ گئے ،امن کا پیغام لایا ہوں :گوتم بمباوالے
نئے بھارتی ہائی کمشنر لاہور پہنچ گئے ،امن کا پیغام لایا ہوں :گوتم بمباوالے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے نئے ہائی کمشنر گوتم بمبا والے لاہور پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے کہاہے کہ وہ امن کا پیغام لائیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گوتم بمباوالے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات اور بہتر رشتوں کا قیام ہی ان کی کوشش ہو گی ،امن کا پیغام لے کر پاکستان آیا ہوں دونوں ملکوں کے رشتے بہتر بنائیں گے ۔

گوتم بمبانوالے واہگہ کے راستے لاہور پہنچے جہاں پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل بلال نے ان کا استقبال کیا، گوتم بمبانوالے کے ساتھ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -