کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،دو ٹارگٹ کلرز گرفتار
کراچی میں رینجرز کی کارروائی ،دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں رینجرز نے مختلف کارروائیاں کر کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اور ڈیفنس میں کارروائیاں کی گئیں جس میں دو ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے ۔ ان کا کہنا ہے کورنگی سے گرفتار ملزم ارشد عرف اسد چھوٹو عسکری ونگ کا ٹارگ کلر ہے جس نے قتل ،بھتہ خوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ادھر ڈیفنس میں ہونے والی کارروائی میں نعیم نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جو سیکیورٹی کمپنی کا اسلحہ لوگوں کو کرائے پر فراہم کرتا تھا ۔ترجمان رینجرز نے بتا یا دونوں ملزمان کومزید تفتیش کے لیے 90روزکے لیے تحویل میںلے لیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -