چوہدری سرور نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا، جلد اعلان متوقع،نجی ٹی وی کا دعویٰ

چوہدری سرور نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا، جلد اعلان متوقع،نجی ...
چوہدری سرور نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا، جلد اعلان متوقع،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری سرور نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری سرور تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے قریبی احباب سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری سرور پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی سیاست سے مطمئن نہیں ہیں اور سلسلے میں وہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کر کے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کر چکے ہیں تاہم اب انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا ہی فیصلہ کر لیا ہے اور جلد ہی وہ اس کا اعلان بھی کریں گے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -