پاکستان کے ساتھ 2016میں کوئی سیریز طے نہیں ہوئی :سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر

پاکستان کے ساتھ 2016میں کوئی سیریز طے نہیں ہوئی :سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ...
پاکستان کے ساتھ 2016میں کوئی سیریز طے نہیں ہوئی :سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم 2016میں صرف آئی سی سی ایونٹ میں ہی کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق انوراگ ٹھاکر کا کہناتھا کہ پاکستان کے ساتھ 2016میں کوئی سیریز طے نہیں ہوئی ،بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق اس سال تمام سیریز میں شرکت کرے گی۔

واضح رہے نجم سیٹھی نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ رواں سال میں کرکٹ سریزہو سکتی ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز طے نہیں ہو ئی ہے ۔

مزید :

کھیل -