عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس،نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی کھیلیں گے

عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس،نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی ...
 عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس،نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی کھیلیں گے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پی سی بی نے عمر اکمل پر ایک انٹرنیشنل میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا جس کے بعد قومی کرکٹ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیل سکیں گے ۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ میں بین الاقوامی کمپنی کے تشہیری جوتے استعمال کرنے پر عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی لگا دی تھی لیکن اب ان پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 15جنوری کو ہونے والے میچ میں حصہ لے سکیں گے ۔

مزید :

لاہور -