پاکستان کیساتھ مقابلے نیوزی لینڈ کیلئے مختلف تجربہ ثابت ہو گا: وقار یونس

پاکستان کیساتھ مقابلے نیوزی لینڈ کیلئے مختلف تجربہ ثابت ہو گا: وقار یونس
پاکستان کیساتھ مقابلے نیوزی لینڈ کیلئے مختلف تجربہ ثابت ہو گا: وقار یونس

  

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مقابلے نیوزی لینڈ کیلئے مختلف تجربہ ثابت ہو گا، عامر بھلے ہی پانچ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ رہے ہیں لیکن وہ اس کا دباﺅ باآسانی برداشت کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطاب آسٹریلین ویب سائٹ کو انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر شاندار فارم میں ہے لیکن پاکستان کیساتھ مقابلہ ان کیلئے مختلف تجربہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ”اعداد وشمار کہانی کو واضح کررہے ہیں کہ اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنا اور سری لنکا کے خلاف اس کا مظاہرہ کچھ غیر حقیقی لگتا ہے لیکن ہمارے ساتھ یہ ایک مختلف مقابلہ ہو گا“۔

محمد عامر سے متعلق سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ بھلے ہی محمد عامر پانچ سال بعد واپس آئے ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا دباﺅ آسانی سے برادشت کر لیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ”بہت کچھ بہتر ہوگا اور وہ اب 5 سال پہلے والے عامر نہیں ہیں۔ ٹیم میں شامل تمام لڑکے عامر کی مدد کررہے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے“۔

مزید :

کھیل -