اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر سینیٹ کے اہم اجلاس میں بھارتی ادکارہ کا چرچا

اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر سینیٹ کے اہم اجلاس میں بھارتی ادکارہ کا ...
اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر سینیٹ کے اہم اجلاس میں بھارتی ادکارہ کا چرچا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر سینیٹ کے اہم اجلاس میں بحث کے دوران بھارتی اداکارسشمیتا سین تذکرہ چل نکلا ۔ہوا کچھ یو ں کے اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے جمیعت علما ءاسلام ف کے سینیٹر حافذ حمد اللہ نے کہا کہ جن کو سورہ اخلاص بھی نہیں آتی وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے خاتمے کی بات کرتے ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے سورہ عصر پڑھ کر کہا کہ اس پر عمل کریں تو مسائل حل ہو جائیں گے ۔اس بات پر چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے حافظ حمد اللہ سے کہا کہ اس کا مطلب آپ بھارتی اداکاروں کو دیکھتے ہیں ۔رضا ربانی کی بات سن کر حافظ حمد اللہ نے کہا بھارتی اداکاروں کو دیکھتا بھی ہوں ،سنتا بھی ہوں اور ان سے سیکھتا بھی ہوں ۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ کونسل کی رپورٹ میں خواتین ،بچوں اور خواجہ سراﺅں کے حقوق کی بات کی ہے ،ہم آئین اور اسلام پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -