غور کیا جائے آئین کی روشنی میں اسلامی نظریاتی کونسل کی کیا حیثیت ہے :فرحت اللہ بابر

غور کیا جائے آئین کی روشنی میں اسلامی نظریاتی کونسل کی کیا حیثیت ہے :فرحت ...
غور کیا جائے آئین کی روشنی میں اسلامی نظریاتی کونسل کی کیا حیثیت ہے :فرحت اللہ بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ غور کیا جائے آئین اور قانون کی روشنی میں اس کونسل کی کیا حیثیت ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق صرف 10فیصد قوانین اسلام سے متصادم ہیں ،پارلیمنٹ ان 10فیصد قوانین کو زیر غور لائے گی۔اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر سینیٹ میں بحث کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اعتراف کیا کہ ان کا کام ختم ہو چکا ہے ،سالانہ رپورٹ روایت کے طور پر دیتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ متصادم قوانین کا معاملہ وزارت قانون اور قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپر د کیا جائے ۔

مزید :

قومی -