پٹھانکوٹ ائر بیس کی سیکیورٹی کا پول کھل گیا ،20روپے دے کر کوئی بھی ائر بیس میں داخل ہو سکتا تھا

پٹھانکوٹ ائر بیس کی سیکیورٹی کا پول کھل گیا ،20روپے دے کر کوئی بھی ائر بیس میں ...
پٹھانکوٹ ائر بیس کی سیکیورٹی کا پول کھل گیا ،20روپے دے کر کوئی بھی ائر بیس میں داخل ہو سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹھان کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ”نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی “(NIA)نے ائر بیس کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھارتی اداروں کا پول کھول کے رکھ دیا،ائر بیس کی سیکیورٹی پر متعین اہلکار صرف”20“ روپے لیکر کسی کو بھی ائر بیس کے اندر جانے دیتے تھے ۔

بھارت کے معروف نیوز چینل”این ڈی ٹی وی “کے مطابق ائر بیس کے ارد گرد گجر برادی بڑی تعداد میں آباد ہے جو اپنی گائے بھینسوں اور  دیگر جانوروں کو چرانے کے لئے اِنہیں ائر بیس کے اندر لے جاتے ہیں جبکہ ائر بیس کے اندر ماکیٹ اور دوکانیں بھی موجود ہیں جہاں سے خریداری کے لئے لوگ سیکیورٹی پر متعین اہلکاروں کو ”20روپے“ دے کر اندر چلے جاتے تھے۔ ” این ڈی ٹی وی “کے مطابق ”نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی “اس بات کی تحقیق میں مصروف ہے کہ کیا دہشت گردوں کا ایک گروپ20روپے دے کر توائر بیس میں نہیں گھس گیا تھا ۔دوسری طرف بھارتی پنجاب پولیس نے پٹھانکوٹ ائر بیس کے گرد ونواح میں رہائش پذیر گجر کا اندارج شروع کر دیا ہے ۔اس حوالے سے ڈی آئی جی بارڈر رینج فتح پرتاپ سنگھ کا ” این ڈی ٹی وی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملے کے بعد ہم نے یہ دیکھا کہ گوجر لوگ ائیر بیس کے ارد گرد رہتے ہیں، میں نے گزشتہ سال بھی یہ بات مقامی انتظامیہ کو لکھی تھی کہ ان لوگوں کو یہاں سے دوسری جگہ بسایا جانا چاہئے، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔مقامی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ایئر فورس بیس کے ارد گرد کئی جگہ تار کٹی ہوئی ہے اور دیوار بھی بہت نیچے ہے،جبکہ ’نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی “ کی اب تک کی جانی والی تحقیق بتاتی ہے کہ دہشت گردوں نے انہی خامیوں کا فائدہ اٹھایا اور ائربیس میں داخل ہوئے۔