”اندرونی کہانی سامنے آگئی‘‘پاکستانی ٹیم کے بیڈ بوائے کو آفریدی کی ضد پر ٹیم میں واپس لیا گیا

”اندرونی کہانی سامنے آگئی‘‘پاکستانی ٹیم کے بیڈ بوائے کو آفریدی کی ضد پر ...
”اندرونی کہانی سامنے آگئی‘‘پاکستانی ٹیم کے بیڈ بوائے کو آفریدی کی ضد پر ٹیم میں واپس لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے بیڈ بوائے اور تنازعات کے شہنشاہ عمر اکمل کو ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی ضد پر ٹیم میں واپس لیا گیا۔ چینل نائن ٹو کے مطابق ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ عمر اکمل پر قائداعظم ٹرافی میں سوئی گیس کے کوچ باسط علی سے بدتمیزی کرنے پر ایک بین الاقوامی میچ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی لیکن آفریدی نے ٹیم مینجمنٹ سے ضد کی کہ عمر اکمل پر سے یہ پابندی ختم کی جائے ۔ اس کے بعد مینجمنٹ نے عمر اکمل پر ایک ڈومیسٹک میچ کی پابندی لگا دی اور بین الاقومی میچ کی پابندی ختم کر دی۔ اس بارے میں ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا حتمی فیصلہ چیئرمین شہر یار ہی کرینگے۔

مزید :

کھیل -