فلم کی ایسی شرمناک کہانی کہ نمائش شروع ہوتے ہی عرب ملک نے پابندی لگادی

فلم کی ایسی شرمناک کہانی کہ نمائش شروع ہوتے ہی عرب ملک نے پابندی لگادی
فلم کی ایسی شرمناک کہانی کہ نمائش شروع ہوتے ہی عرب ملک نے پابندی لگادی

  

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری حکام نے مشہور آرٹسٹ ایڈی ریڈ مین کی نئی فلم ’دی ڈینش گرل‘ کے قابل اعتراض مواد اور غیر اخلاقی موضوع کی وجہ سے اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق قطر میں فلم کی نمائش کا آغاز رواں ماہ کے آغاز میں کیا گیا لیکن اس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد اس پر پابندی لگادی گئی۔ اس میں مرکزی کردار ایڈی ریڈمین نے ادا کیا ہے جبکہ اداکارہ الیشیا وکاندر نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں تبدیلی جنس کو موضوع بنایا گیا ہے اور ایڈی ریڈ مین ان پہلے افراد میں سے دکھائے گئے ہیں جو تبدیلی جنس کے لئے آپریشن کرواتے ہیں۔

مزیدجانئے: امریکہ کے بعد چینی شہری بھی شرمناک حق حاصل کرنے کے لئے عدالت پہنچ گیا

ڈیلی میل کے مطابق فلم میں متعدد برہنہ مناظر ہیں، اور اگرچہ برطانیہ میں 15سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے اسے موضوع قرار دیا گیا ہے، لیکن قطر میں اسے انتہائی قابل اعتراض اور اخلاق سے گری ہوئی فلم قرار دیا گیا ہے۔ فلم کے متعلق عوامی شکایات موصول ہونے کے بعد حکام نے نوٹس جاری کردیا ہے کہ سینما میں اس کی نمائش فوری طور پر بند کردی جائے۔ اگرچہ کچھ لوگ فلم پر پابندی کے خلاف بھی احتجاج کررہے ہیں، لیکن اکثریت اس کی نمائش پر برہم نظر آتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -