اگر واٹس ایپ کی جانب سے ایسا پیغام موصول ہو تو ہرگز نہ کھولیں

اگر واٹس ایپ کی جانب سے ایسا پیغام موصول ہو تو ہرگز نہ کھولیں
اگر واٹس ایپ کی جانب سے ایسا پیغام موصول ہو تو ہرگز نہ کھولیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) سیکیورٹی ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کردیا ہے کہ انتہائی تیزی سے پھیلتے ہوئے ایک نئے وائرس کے حملے سے ہوشیار رہیں، کیونکہ یہ ناصرف نقصان دہ سافٹ ویئر کی منتقلی کا باعث بن رہا ہے بلکہ صارفین کا انتہائی پرائیویٹ نوعیت کا ڈیٹا بھی چرارہا ہے۔

مزید پڑھیں: اگر آپ کے گھر میں بھی بچے بے حد زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، ماہرین نے خبردار کردیا
اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق تحقیقاتی اور سیکیورٹی کمپنی ’کوموڈو لیبز‘ کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ای میل کی شکل میں بھیجا جاتا ہے جو بظاہر واٹس ایپ کے آفیشل اکاﺅنٹ کی طرف سے بھیجی گئی نظر آتی ہے، لیکن درحقیقت اس میں وائرس سافٹ ویئر چھپایا گیا ہوتا ہے۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکر ای میل کے موضوع میں کچھ خاص قسم کے الفاظ استعمال کررہے ہیں، جن پر نظر رکھ کر وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ کو موصول ہونے والی ای میل کے موضوع میں مندرجہ زیل میں سے کوئی شامل ہو تو اسے ہرگز مت کھولیں، کیونکہ اس میں وائرس ہو سکتا ہے:
An audio memo was missed
• A brief audio recording has been delivered!
• A short vocal recording was obtained
• A sound announcement has been received
• You have a video announcement
• A brief video note got delivered
• You’ve recently got a vocal message
ان میں سے ہر میسج میں ایک کمپریسڈ زپ فائل بھیجی جاتی ہے جو کہ ڈاﺅن لوڈ ہوتے ہی وائرس انسٹال کردیتی ہے۔ اوپر بتائے گئے الفاظ پر مبنی پیغامات کو نہ کھولنا ہی اس خطرناک وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -