آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی شہید لانس نائیک کے بیٹے سے ملاقات
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شہید لانس نائیک پرویز خان کے بیٹے تیمور سمیت اہل خانہ سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سے جاری بیان میں کہا گیا آرمی چیف نے کہا کہ شہید لانس نائیک پرویز خان نے جرت اور بہادری کی مثال قائم کی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ شہید کے خاندان کی بھرپور معاونت کی جائے گی ۔پرویز خان ریٹائرڈ لانس نائیک تھے جو مردان میں نادرا کے دفتر پر دھماکے میں شہید ہوئے تھے ۔