رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، ڈاکوﺅں اور بھتہ خور سمیت 4افراد گرفتار

رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، ڈاکوﺅں اور بھتہ خور سمیت ...
رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، ڈاکوﺅں اور بھتہ خور سمیت 4افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے ڈاکوﺅں اور بھتہ خور سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر قائد آباد اور سولجر بازار میں الگ الگ کارروئیاں کرتے ہوئے ڈاکوﺅں اور بھتہ خور سمیت 4افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان چوری اور ڈکیتی کے متعدد واقعات میں مطلوب تھے ۔

مزید :

کراچی -