صوبہ سندھ حالت جنگ ،سندھ حکومت حالت بھنگ ،کراچی حالت گند میں ہے:مشاہد اللہ خان

صوبہ سندھ حالت جنگ ،سندھ حکومت حالت بھنگ ،کراچی حالت گند میں ہے:مشاہد اللہ ...
صوبہ سندھ حالت جنگ ،سندھ حکومت حالت بھنگ ،کراچی حالت گند میں ہے:مشاہد اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے پہلے کہتا تھا صوبہ سندھ حالت جنگ میں اور سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے لیکن اب کہتا ہوں کہ کراچی حالت گند میں ہے ۔سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کراچی میں بد بو دار پانی سے تعفن پھیل رہا ہے اور گندگی کا ڈھیر جگہ جگہ نظر آتا ہے ۔خدارا اس مسئلے سے شہر یوں کی جان چھڑائی جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ شہر یوں کو تکلیف پہنچائی جا رہی ہے ،کراچی میں دانستہ طور پر پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچا یا ،جس کسی نے بھی ایسا کیا اس کے خلا ف تحقیقات کرکے کاروائی کی جائے ۔

مزید :

قومی -