مردہ قرار دی جانے والی خاتون آخری رسومات کے دوران جاگ اٹھی،اہل خانہ بھاگ کھڑے ہوئے

مردہ قرار دی جانے والی خاتون آخری رسومات کے دوران جاگ اٹھی،اہل خانہ بھاگ ...
مردہ قرار دی جانے والی خاتون آخری رسومات کے دوران جاگ اٹھی،اہل خانہ بھاگ کھڑے ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ربات(مانیٹرنگ ڈیسک)مراکش میں مردہ قرار دی جانے والی خاتون آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران جاگ اٹھی جس کے باعث تمام رشتہ دار خوفزدہ ہو کو بھاگ کھڑے ہوئے۔تفصیلات کے مطابق 59سالہ خاتون شوگر اور دماغ کے کینسر میں مبتلا تھی جسے طبیعت خراب ہونے پر قریبی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے کہ خاتون کومہ میں جانے کے بعد وفات پا گئی ہے ۔
اہل خانہ نے خاتون کی لاش کو لیا اور مقامی قبرستان میں دفنانے کے چلے گئے جبکہ خاتون کو قبر میں اتارا جا رہاتھا کہ وہ اچانک جاگ اٹھی اور چیخنے مارنے لگ گئی اور اس منظر کو دیکھ کر تمام افراد بھاگ اٹھے تاہم کچھ دیر میں اہل خانہ نے ہوش سنبھالتے ہوئے خاتون کو قبر سے نکالا اور قریبی ہسپتال لے گئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -