اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملا قات ،پاک امریکہ ورکنگ گروپ پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملا قات ،پاک امریکہ ورکنگ گروپ پر تبادلہ ...
اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملا قات ،پاک امریکہ ورکنگ گروپ پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈا ر سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ ورکنگ گروپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میںدونوں ملکوں کے درمیان معیشت پرقائم ورکنگ گروپ کااجلاس جلدمنعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے ڈیوڈ ہیل کو اقتصادی راہداری منصوبے،آپریشن ضرب عضب اور پاکستانی کی معاشی ترقی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کو مثبت قرار دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اب تک 100ارب ڈالر کا نقصان ہو ا ہے ۔اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکا سے پاک امریکاتعاون کو فروغ ملا۔

مزید :

قومی -