استنبول دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں ،دھماکہ داعش کے جنگجو نے کیا :ترک وزیراعظم

استنبول دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں ،دھماکہ داعش کے ...
استنبول دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں ،دھماکہ داعش کے جنگجو نے کیا :ترک وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزیراعظم نے کہاہے کہ استنبول دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم احمد اوگلو کا کہناہے کہ استنبول دھماکے داعش کے جنگجو نے کیے ہیں ، ترک حکومت دہشتگرد تنظیموں کیخلاف لڑائی جاری رکھے گی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد کی سخت ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تر ک حکومت شامی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
واضح رہے کہ استنبول کے سیاحتی مقام سلطان احمد سکوائر پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 لوگ جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔