”آنکھوں والے اندھے ہو گئے“لاہور پولیس ایک بار پھر نابینا افراد پر ٹوٹ پڑی، زبردستی گاڑیوں میں بٹھا کر لے گئی

”آنکھوں والے اندھے ہو گئے“لاہور پولیس ایک بار پھر نابینا افراد پر ٹوٹ پڑی، ...
”آنکھوں والے اندھے ہو گئے“لاہور پولیس ایک بار پھر نابینا افراد پر ٹوٹ پڑی، زبردستی گاڑیوں میں بٹھا کر لے گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں اپنے حق کے لئے بارش میں بھی دھرنا دینے والے نابینا افراد پر لاہور کی پولیس ایک بار پھر ٹوٹ پڑی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلمہ چوک میںمیٹرو ٹریک پر دو روز سے نابینا افراد نے اپنے نوکریوں کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی پولیس نے ان کے چند افراد کو لے جا کر ہوٹل میں ٹھہرایا تھا لیکن دوسرے لوگوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔منگل کو تیز بارش میں بھی ان افراد نے اپنا احتجاج جاری رکلھا ہوا تھا کہ اچانک سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ان پر دھاوا بول دیا اور ان کو زبردستی گاڑیوں میں بٹھا کر لے گئے۔ ان کے دوسرے ساتھیوں نے اس پر شدید احتجاج کیا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد پر پولیس نے دھاوا بولا تھا اور متعدد افراد کو تشدد کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر اس کارروائی کی شدید مذمت کی گئی۔