کامران کیانی کو لاہور رنگ روڈ کا ٹھیکہ پر ویز الہی نے دیا، کام ٹھیک نہ ہونے پر میں نے منسوخ کر دیا:شہباز شریف

کامران کیانی کو لاہور رنگ روڈ کا ٹھیکہ پر ویز الہی نے دیا، کام ٹھیک نہ ہونے پر ...
کامران کیانی کو لاہور رنگ روڈ کا ٹھیکہ پر ویز الہی نے دیا، کام ٹھیک نہ ہونے پر میں نے منسوخ کر دیا:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کامران کیانی کو رنگ روڈ کا ٹھیکہ پرویز الہی نے دیا تھا ہم نے نہیں دیا تھا جو معاہدے میں شرائط تھیں ان پر درست کام نہیں ہو رہا تھا اس لئے میں نے اس کو منسوخ کر دیا ۔ میں کبھی کامران کیانی سے نہیں ملا۔ میں جب رنگ روڈ کی انسپکشن کیلئے گیا تو پتہ چلا کہ اس کے کنٹریکٹر جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی ہیں۔میں نے دو بار جنرل اشفاق کیانی کو کہا کہ آپ اپنے بھائی کو سمجھائیں کہ وہ کام ٹھیک نہیں کر رہے توجنرل کیانی نے کہا کہ میں ان سے کہہ دوں گا ۔اس پر کامران کیانی نے مجھ سے شکوہ کیا کہ میں نے ان کی شکایت لگا دی۔ اب کام ٹھیک کروں گا لیکن اس کے بعد بھی کام ٹھیک نہ کیا تو میں نے ٹھیکہ کینسل کر دیا ۔ایک سوال کے جواب پرانہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کا اپنے بھائیوں سے رابطہ تھا ۔

مزید :

قومی -