لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش، فیڈرزٹرپ کرنے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا.

لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش، فیڈرزٹرپ کرنے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا.
لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش، فیڈرزٹرپ کرنے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا.

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بارش کے باعث صوبائی دارلحکومت میں بجلی کے متعددفیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے 70فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ ،اعوان ٹاﺅن ،علامہ اقبال ٹاﺅن ،جوہر ٹاﺅن اورپنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے ،ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ فیڈرز کو ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے اور جلد ہی شہر بھر کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

مزید :

لاہور -