”بلی کو چھچھڑوں کے خواب“بنگلہ دیش نے بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل پر نظریں مرکو زکر لیں
ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے بھی اس سال مارچ میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے امیدیں لگا لی ہیں۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت سب سے زیادہ تیاریاں کر رہی ہے۔کرکٹ کی معروف سائٹ ”کرک انفو“ کے مطابق حالیہ کامیوبیوں کو دیکھ کر بنگلہ دیش کی ٹیم مینجمنٹ کو اس بات کا یقین ہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی ٹیم شابدار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔اس وقت ٹیم کی تمام امیدوں کا مرکز آل راونڈر شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال ہیں۔بنگلہ دیش مینجمنٹ کا خیال ہے کہ بھارت کی وکٹیں ان کیلئے معاون ثابت ہو سکتی ہیں اور سپن باولنگ کے شعبے میں بنگلہ دیش کو مہارت حاصل ہے اس لئے اس میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی سے ٹائٹل جیتا جا سکتا ہے۔