اکبر بگٹی کے خلاف آپریشن پر میرے وکیل نے معافی نہیں مانگی ،جمیل بگٹی نے خود ہی بیان دیا :پرویز مشرف

اکبر بگٹی کے خلاف آپریشن پر میرے وکیل نے معافی نہیں مانگی ،جمیل بگٹی نے خود ...
اکبر بگٹی کے خلاف آپریشن پر میرے وکیل نے معافی نہیں مانگی ،جمیل بگٹی نے خود ہی بیان دیا :پرویز مشرف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہہ اکبر بگٹی کے خلاف آپریشن پر معافی نہیں مانگوں گا ،میرے وکیل نے بھی معافی نہیں مانگی بلکہ وہ صرف جمیل بگٹی سے ملا تھا ۔جمیل بگٹی نے خود ہی کہہ دیا کہ پرویز مشرف نے معافی مانگی ہے ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت اکبر بگٹی کے غار میں دھماکہ ہوا اس وقت وہاں پانچ فوجی افسران موجود تھے جو کہ انہیں ہتھیار ڈالنے کے لیے آمادہ کرنے گئے تھے ۔اگر آپریشن کرنا ہوتا تو فوج کے پانچ افسران وہاں موجود نہ ہوتے بلکہ صرف ایک افسر آپریشن کو لیڈ کرتا ۔پرویز مشرف نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے منصوبہ بنا یا ہو کہ ہتھیار ڈالنے کے بجائے خود کو دھماکے سے اڑا لیں گے ۔اس ساری صورتحال میں مجھے ذمہ دار کیوں ٹھہرایا جاتا ہے ۔

مزید :

قومی -