آفریدی کی باتوں کا برا نہیں مناتے، کارکردگی سے واپس آئیں گے،سلمان بٹ:وینا ملک سے متعلق سوال پر آصف خاموش

آفریدی کی باتوں کا برا نہیں مناتے، کارکردگی سے واپس آئیں گے،سلمان بٹ:وینا ...
آفریدی کی باتوں کا برا نہیں مناتے، کارکردگی سے واپس آئیں گے،سلمان بٹ:وینا ملک سے متعلق سوال پر آصف خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ دیسک) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتوں کا برا نہیں مناتا۔ میں اور آصف اپنی کارکردگی کی بنا پر ٹیم میں واپس آئیں گے۔ چینل نائن ٹو کے مطابقکراچی میں محمد آصف کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے دو میچوں میں اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ مجھ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور میں اللہ کی رحمت سے پر امید ہوں کہ جلد ٹیم میں آوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آفریدی کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا نہ ان کی باتوں کا برا منایا۔ اس موقع پر محمد آصف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وینا ملک نے ان کی دوبارہ کرکٹ میں آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسی بہانے ان کی رقم بھی واپس مل جائے گی جو انہوں نے آپ کو دی تھی تو محمد آصف نے نو کمنٹس کہہ کر خاموشی اختیار کر لی اور آگے بڑھ گئے۔

مزید :

کھیل -