پی ٹی آئی سے علیحدگی کی خبریں، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اچانک لندن روانہ ہو گئے

پی ٹی آئی سے علیحدگی کی خبریں، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اچانک لندن روانہ ...
پی ٹی آئی سے علیحدگی کی خبریں، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اچانک لندن روانہ ہو گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری محمد سرور اچانک لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور کی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور اب وہ اچانک لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنی سوانح عمر”مائی ریمارک ایبل جرنی “ کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران چوہدری سرور کا پاکستان کے اہم سیاسی رہنماﺅں سے رابطے کا بھی امکان ہے ۔

مزید :

لاہور -