پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے،یقین دہانی پر یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں :بھارتی وزیر داخلہ

پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے،یقین دہانی پر ...
پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے،یقین دہانی پر یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں :بھارتی وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ان کی یقین دہانی پر یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان مجوزہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں اس بارے میں (فیصلے کا) ابھی آپ انتظار کیجیے، مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔
راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے کچھ قدم اٹھائے ہیں، ہم سبھی کو انتظار کرنا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ اس کا یقین نہ کرنے کی فی الحال کوئی وجہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان 15 جنوری کو مذاکرات ہونے ہیں لیکن بھارتی حکومت یہ اعلان کر چکی ہے کہ پٹھان کوٹ پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس کارروائی ہونے کی صورت میں ہی یہ بات چیت ہو گی۔