عمران فاروق کے قتل کے بعد سری لنکا چلے گئے ،ملزم محسن علی کا اقبالی بیان

عمران فاروق کے قتل کے بعد سری لنکا چلے گئے ،ملزم محسن علی کا اقبالی بیان
عمران فاروق کے قتل کے بعد سری لنکا چلے گئے ،ملزم محسن علی کا اقبالی بیان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی نے بتا یا ہے کہ ہمیں لندن میں عمران فاروق کا گھر خالد شمیم نے دکھا یا ،عمران فاروق کے قتل کے بعد ہم سری لنکا کے شہر کولمبو چلے گئے ۔مجسٹریٹ کے روبرو اقبالی بیان میں ملزم محسن علی نے اعتراف کیا کہ عمران فاروق کو قتل کر نے کے لیے چھریوں کا ایک ڈبہ خریدا ،جسے عمران فاروق کے گھر کے باہر لان میں مٹی کھو د کر چھپا دیا تھا ۔ عمران فاروق کو کاشف نے چھریوں اور اینٹو ںکے وار کر کے قتل کیا ۔قتل کے بعد سری لنکا چلے گئے جہاں پیسے ختم ہوئے تو خالد شمیم نے آکر ہمیں مزید رقم فراہم کی۔اس نے بتا یا کہ سری لنکا میں کچھ عرصہ قیام کے بعد کراچی آگئے اور پھر افغانستان چلے گئے جہا ں پانچ سال قیام کیا ۔ محسن علی نے بتا یا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو رہا تھا ،بارڈر پر پکڑا گیا ۔

مزید :

قومی -